کراچی(نیوزرپورٹر) لاک ڈاؤن کی آڑ میں چکی مالکان کی عوام سے لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے ۔انتظامیہ ہنگامی صورتحال میں بھی حسب سابق خواب غفلت سے بیدار ہونے کو تیار نہیں جس کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے چکی مالکان نے ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ چکی مالکان اوپن مارکیٹ سے 40سے41روپے فی کلو گندم خرید کر عوام کو 64سے 68روپے فی کلو میں آٹا فروخت کر رہے ہیں ۔ اوپن مارکیٹ میں نئی گندم وافر مقدار میں دستیاب ہونے کے باوجود چکی مالکان نیعوام کو ریلیف دینے سے انکارکردیا۔ اوپن مارکیٹ میں نئی گندم کی 100کلو بوری کی قیمت4000 سے 4100 روپے ہے۔ چکی مالکان کو اوپن مارکیٹ سے فی کلو گندم 40سے41روپے میں مل رہی ہے۔ چکی مالکان کو اخرجات کے بعد چکی آٹا 52روپے تک پڑتا ہے۔ چکی مالکان گندم 40سے 41روپے فی کلو ملنے کے باوجود عوام کو 64روپے سے 68روپے فی کلو آٹا فروخت کر رہے ہیں اور فی کلو 12روپے سے 13روپے منافع کما رہے ہیں، کوئی پوچھنے والا نہیں۔ کراچی کے بعض علاقوں میں 5کلوچکی آٹے کا بیگ 325 اور320 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
لاک ڈائون کی آڑ میں آٹا چکی مالکان کی عوام سے لوٹ مار جاری
Apr 02, 2020