کرونا،کھلاڑیوں کی ٹیبل ٹینس ڈے گھروں میں منانے کی درخواست

لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر)عالمی وبا کرونا وائرس کے پیش نظر قومی ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں کی جانب سے گھروں میں ہی رہتے ہوئے ٹیبل ٹینس ڈے منانے کی درخواست کی گئی ہے۔ ورلڈ ٹیبل ٹینس ڈے 6 اپریل کو منایا جا رہا ہے جس پر کھلاڑیوں کی جانب سے عوام کو درخواست کی گئی ہے کہ ٹیبل ٹینس کھیلنے کے شوقین گھروں میں ہی ویڈیوز بنائیں اور دنیا کو سوشل میڈیا کے زریعے دکھائیں۔موجودہ صورت حال میں گھروں میں رہتے ہو ئے ٹیبل ٹینس کھیلنا ہے۔ گھروں میں کھیل کر یہ پیغام دیا جا سکتا ہے کہ ان دنوں گھر میں رہنا ضروری ہے، فیملی کے ساتھ یا انفرادی طور پر کھیلنے کی ویڈیوز بنا کر دنیا کو بتائیں کہ آپ گھر پر ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...