گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) افسران و جوان عوام کے مال و جان کی حفاظت کے ساتھ ساتھ کرونا جیسے مہلک وائرس سے بچائو کے عمل میں بھی اپنا کلیدی کردار ادا کریں فرائض منصبی میں عدم دلچسپی کسی صورت قابل قبول نہیں ہر پولیس آفیسر کو اپنی ذمہ داریوں کا تعین کرتے ہوئے کرائم کنٹرول میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا قتل ،اقدام قتل ،ڈکیتی اور زناجیسے سنگین جرائم کے انسداد کیلئے مربوط کارروائی عمل میں لائی جائے ملزمان و مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ اوز اپنے علاقے میں پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں پر کڑی نظر رکھیں ان خیالات کا اظہارگزشتہ روزسٹی پولیس آفیسر گوہر مشتاق بھٹہ نے سی پی او آفس کے کانفرنس ہال میں انسداد جرائم میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا میٹنگ میںایس ایس پی آپریشنز راشد ہدایت ‘ ایس پی سٹی ڈویژن عمران رزاق‘ ایس پی سول لائن ڈویژن عثمان طارق بٹ‘ ایس پی صدرڈویژن وسیم ڈار ‘ ایس ڈی پی اوز‘ تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز اورانچارج برانچزسی پی اوآفس نے بھی شرکت کی ۔