اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بنتن نے کرونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر مسلمانان عالم کو حج کی تیاریاں مؤخر کرنے کا مشورہ دیا ہے اور کہا کہ سعودی حکومت مسلمانوں اور اپنے شہریوں کی صحت و تندرستی کے حوالے سے فکرمند ہے، دنیا بھر میں مسلمان کرونا وائرس کے بارے میں صورتحال واضح ہونے کا انتظار کریں اور حج معاہدے نہ کریں۔