طالبان‘ افغان وفد کے پہلی بار کابل میں مذاکرات:قیدیوں کی رہائی پر غور فریقین جلد جنگ بندی کریں:سلامتی کونسل

Apr 02, 2020

کابل/ نیو یارک (نوائے وقت رپورٹ/ انٹرنیشنل ڈیسک/ این این آئی) افغان طالبان اور حکومتی نمائندوں کے وفود میں کابل میں پہلی ملاقات ہوئی افغان حکام کے مطابق فریقین نے افغان فورسز کے اہلکاروں اور طالبان قیدیوں کی رہائشی کے معاملے پر براہ راست مذاکرات کئے۔ ذبیح مجاہد نے کہا ہماری تین رکنی ٹیکنیکل ٹیم قیدیوں کی رہائی ان کی شناخت اور واپسی کے حوالے سے مدد کریگی۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغان تنازعہ کے فریقین سے جلد از جلد فائر بندی کی اپیل کی ہے اس حوالے سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق جنگ بندی ہونے کی صورت میں ہی ملک بھر میں کرونا وائرس کے خلاف انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کی جا سکتی ہے۔ افغان صدر اشرف غنی اور ا ن کے حریف عبداللہ عبداللہ اقتدار کی جنگ جاری رکھنے ہوئے ہیں جبکہ چند روز پہلے امریکہ نے افغانستان کی مالی امداد واضح طور پر کم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ افغانستان میں بڑے پیمانے پر کرونا وائرس پھیلنے کا خطرہ ہے۔

مزیدخبریں