مشیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کوروناوائرس کے با عث درپیش مشکل صورتحال میں تاجروں کو حکومت کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔اسلام آبادمیں ویڈیولنک کے ذریعے تاجربرادری کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے ہدایت کی کہ مالی امدادکی تقسیم کے لئے شفاف اورآسان طریقہ کار کو یقینی بنایا جانا چاہیے تاکہ یومیہ اجرت والے غریب افراد کو کسی مشکل کے بغیرامدادمل سکے۔تاجربرادری نے مشیرخزانہ کواپنے کاروبارکی موجودہ صورتحال اورمسائل سے آگاہ کیا جن کا انہیں کاروباری سرگرمیوں میں عالمی کسادبازاری کی وجہ سے سامناہے۔اجلاس کوبتایاگیا کہ یومیہ اجرت پرکام کرنے والے افراداورچھوٹے اوردرمیانے درجے کے کاروباری شعبے کو بحران کی وجہ سے انتہائی مشکل صورتحال کاسامناہے۔مشیرخزانہ نے ایف بی آر کی چیئرپرسن کوری فنڈز کے عمل میں تیزی لانے کی ہدایت کی تاکہ تاجربرادری کوزیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیاجاسکے۔
مشیرخزانہ کی کوروناوائرس کےباعث درپیش مشکل صورتحال میں تاجروں کوحکومت کے مکمل تعاون کی یقین دہانی
Apr 02, 2020 | 11:25