تبلیغی جماعت لاوارث ہے نہ ظلم و زیادتی برداشت کی جائیگی: پرویزالٰہی

لاہور+ اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار+ وقائع نگار خصوصی) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تبلیغی جماعت سے کسی قسم کی ظلم و زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی، تبلیغی جماعت پرامن ضرور ہے لیکن لاوارث نہیں، ان پر ظلم اور زیادتی کرکے اللہ کے عذاب کو دعوت نہ دی جائے، یہ جماعت دنیا بھر میں مسلمانوں کی سب سے بڑی نمائندہ جماعت ہے اور پوری دنیا میں امن کی داعی ہے، اس کے احباب دنیا کے ہر خطہ میں اور ملک میں امن کے سفیر کے طور پر پہچانے جاتے ہیں، یہ ایسی جماعت ہے جس کی تبلیغ سے کہیں اور کبھی بھی کوئی انتشار نہیں پھیلا۔ تبلیغی احباب کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے بھی رابطہ کیا ہے، افسوس سندھ میں عمل ہو گیا لیکن پنجاب میں عمل نہیں ہو سکا، پنجاب حکومت کو آئی جی سندھ کا نوٹیفکیشن بھی بھجوایا ہے پھر بھی کچھ عمل نہیں ہوا۔ تبلیغی جماعت کے حوالے سے منفی پروپیگنڈہ بند کیا جائے، کیا کرونا یورپ، امریکہ اور اٹلی میں بھی تبلیغی جماعت کی وجہ سے پھیلا ہے، جو مہمان یہاں بیرونِ ممالک سے آئے ہیں پنجاب پولیس ان سے کسی قسم کی زیادتی نہ کرے، اپنا رویہ ٹھیک کرے اور مہمانوں سے مجرموں کی طرح برتاؤ نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اٹھا کر تھانوں میں بند کئے گئے احباب کو فی الفور رہا کر کے مساجدیا تبلیغی مراکز میں منتقل کیا جائے اور ان مساجد و مراکز کو قرنطینہ قراردیکر وہاں ان کیلئے راشن اور سہولیات کا بندوبست کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...