کوروناوائرس،گناہوںکااعتراف کرتے ہوئے معافی مانگیں، پیرمحمدنقیب الرحمن

راولپنڈی(نیوز ڈیسک ) دربارعالیہ محمدیہ عیدگاہ شریف کے زیب سجادہ صاحبزادہ حسان حسیب الرحمن نے گذشتہ علی الصبح سوشل میڈیاپرجان لیواعالمی وباء کوروناوائرس کے خاتمے کے لئے ختم خواجگان کاخصوصی اہتمام کیاجس میں سجادہ نشین پیرمحمدنقیب الرحمن اورپیرعدنان قادری بھی شامل تھے، ختم خواجگان میں دنیاکے مختلف ممالک امریکہ ،برطانیہ ،یورپی ،ایشیائی ،افریقی اوردیگرممالک کے کروڑوں مسلمان بھی شریک ہوئے اس موقع پرصاحبزادہ پیرحسان حسیب الرحمن نے عالمی وباء کورونا وائرس سے مکمل طورپرنجات حاصل کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضورگڑگڑاکردعاکی جبکہ لاکھوں افراداس وباء کاشکارہیں اے اللہ پاک تیرے سوااس وباء سے کوئی دوسرانجات دینے والانہیں ہے انہوں نے کہاکہ اس صورتحال میں ضرورت اس امرکی ہے کہ ہم اپنے خالق حقیقی کے حضورسربسجودہوکراپنے گناہوں ،اپنی خطائوں اوراپنی غلطیوں کااعتراف کرتے ہوئے معافی مانگیں، پیرمحمدنقیب الرحمن اور پیرحسان حسیب الرحمن نے انتہائی عاجزی ،انکساری اوردل سوزی سے اللہ تعالیٰ کے حضوردعاکی ۔

ای پیپر دی نیشن