گوجرخان(نامہ نگار)گوجرخان کے تمام باز اروں میں آٹا وافر مقدار میں موجودہے تمام شہر کے ڈیلر سرکاری ریٹ پر آٹا فروخت کر رہے ہیں ریلوے روڈ گوجرخان میں آٹا ڈیلرمرزا شاہد محمود نے بات کرتے ہوئے بتایا کے شہر گوجرخان میں آٹے کی کوئی کمی نہ ہے اور تمام ڈیلر سرکاری ریٹ پر آٹا فروخت کررہے ہیںمرزا شاہد محمود نے مزید کہا کہ اس مشکل وقت میں آٹے کی قیمت میں اضافہ کرنے والوں کو آخرت کی فکر کرنی چاہیے۔