مری ( نامہ نگار خصوصی) مری کاموسم انتہائی خوشگورا ہونے کے باوجو بھی شہر میں ویرانیوں کا راج ’’ کاٹنے کو دوڑتا رہا‘‘ ۔ایسے میں حکومتی احکامات کے تحت شام پانچ بجے کے بعد کاروباری مراکز کی پابندی نے شہر کو اجڑے دیار میں منتقل کر دیا جبکہ اس دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے دوکانوں کی بند کروانے کا سلسلہ جاری رہا۔یوں مری کی تاریخ میں شاید پہلی مرتبہ خوفناک ترین ویرانیوں کا راج نظر آیا ۔ اس دوران مامی لوگوں خصوصاً مضافات سے آنے والے افراد کو اشیاء خورد ونوش کی فراہمی میں شدید ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔تاہم مامی لوگوں کے حوصلہ تمام تر حالات کے باوجود بلند ہیں ۔ ایسے میں جب مری میں ایکسپریس وے سے مری میں داخل ہونے والی مصروف ترین شاہراہ ’’مری مسیاڑی لنک روڈ ‘‘کو بھی قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے مکمل طور پر بند کر دیا تو یہاں معمولات زندگی مکمل طور پر ہی معطل ہو کر رہ گئے ۔ عوامی حلقوں نے اس صورت حال کے پیش نظر مری کی عوام کو خصوصی سہولتوں کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔