عوام آئندہ دوہفتوں کےلئےتیاررہیں جو انتہائی تکلیف دہ ہوسکتے ہیں:ڈونلڈٹرمپ

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے امریکیوں کوخبردارکیا ہے کہ وہ آئندہ دوہفتوں کے لئے تیار رہیں جو انتہائی تکلیف دہ ہوسکتے ہیں اور وائٹ ہائوس کے اندازے کے مطابق کوروناوائرس کی عالمی وباء کے باعث ایک لاکھ سے دولاکھ چالیس ہزار تک انسانی اموات ہوسکتی ہیں۔وائٹ ہائوس میں ایک نیوزبریفنگ میں انہوں نے کہامیں چاہتاہوں کہ ہر امریکی آنے والے مشکل روز کے لئے تیاررہے جس کے بعد وہ امیدافزاء صورتحال دیکھ رہے ہیں جس کااظہار متعدد ماہرین نے بھی کیاہے۔

ای پیپر دی نیشن