ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)کوروناوائرس سے بچاؤکی خاطرحکومتی ہدایات کی روشنی میںکیئے گئے لا ک ڈاؤن سے نظام زندگی کافی حدتک متا ثر ہوکررہ گیاہے،اورعام دیہاڑی دارمزدور،دیگرطبقات سے ہٹ کربہت زیادہ پریشانی میںمبتلاء ہوگیا ہے ، حکومتی سطح پرراشن پہنچانے اورمالی مددکرنے کے احکا مات جاری کرکے ابھی تک منصوبہ بندی کی جارہی ہے،تاہم متعددصاحب ثروت او رمخیرحضرات عملی طورپرلوگوںکی مددکرنے کی خاطرمیدان عمل میں نکل چکے ہیں،سیاسی وسماجی شخصٓیات کے علاوہ منتخب نمائندگان بھی اپنے اپنے طورپرلوگوںکوراشن پہنچا نے میںمصروف عمل ہیں،تاہم گلوبل سروسزاسلام آبادکے چیف ایگزیکٹوحاجی ظفرمحمودراجہ اورآصف محمودنے ٹیکسلاکے علاقوںجن میںمحلہ پڑی ،کشمیر کا لونی،محلہ دکن،محلہ مکراںاورمحلہ جمیل آبادکے بعض شامل ہیں،وہاںبسنے والے غریب مستحق افرادکومجمو عی طورپر150سے زائدگھروںمیںاپنے ذاتی اخرا جات سے ایک جامع فوڈپیکج جس میں20کلوآٹے کاتھیلہ،تین کلوچینی،تین کلوچاول،دودوکلومختلف دا لیں،تین کلوتیل اورگھی اورساتھ ایک کلوپتی کاپیکٹ شامل ہے،عملی طورپرخاموشی کے ساتھ پہنچاچکے ہیں ،اورانکایہ خاموش عمل مستحقین افرادکی طرف سے ر ب تعالیٰ کے حضورخصوصی دعاوںکاحقداربن چکا ہے،سادات فاونڈیشن کے چیئرمین سیدنذرحسین شاہ بھی میدان عمل میںآچکے ہیں،اورانہوںنے واہ کینٹ،جی ٹی روڈکے اطراف میںرہائش پذیر لو گوںکے ساتھ ساتھ کشمیرکالونی نزدریلوے سٹیشن آ بادی ٹیکسلامیںبھی متعددمسحقین کیلئے دس کلووزن کے آٹے کے تھیلے تقسیم کرکے عام لوگوںکی خور دو نو ش کے حوالے سے پیداشدہ مشکلات میںکمی پیداکر نے کی کوشش کوعملی جامہ پہنادیا،دریںاثناء دیگر منتخب نمائندگان اورسیاسی شخصیات کی طرف سے بھی خاموشی کے ساتھ ضرورت مندافرادکے گھرو ں میں فوڈپیکج پہنچانے کی کاروائیوںپرعمل کیاجارہاہے۔