کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ پر تشویش ہے، ڈبلیوایچ او

Apr 02, 2020 | 13:03

ویب ڈیسک

 صحت سے متعلق اقوام متحدہ کے عالمی ادارے ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر نے کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ تیدروس کا کہنا ہے کہ کورونا سے نمٹنے کیلئے سب کو ملکر کوشش کرنا ہوگی۔ڈبلیو ایچ او کے ڈی جی تیدروس ادھا نوم نے جنیوا میں پریس بریفنگ کے دوران کہاکہ پچھلے ہفتے کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی دیکھی گئی جو ایک تشویشناک صورتحال ہے۔اس مہلک وبا کو فوری طور پر سب کو مل کر روکنے کی ضرورت ہے بصورت دیگر بڑا جانی نقصان ہوگا۔ تیدروس ادھا نوم نے کہاکہ مہلک وبا کے باعث ایک ہفتے میں اموات کی تعداد دوگنی ہوگئی ہے جو باعث تشویش ہے۔

مزیدخبریں