زلمی فاؤنڈیشن کی جانب سے کورونا فنڈ کے لئے دس ملین کاعطیہ

Apr 02, 2020 | 16:50

ویب ڈیسک
زلمی فاؤنڈیشن کی جانب سے کورونا فنڈ کے لئے دس ملین کاعطیہ
زلمی فاؤنڈیشن کی جانب سے کورونا فنڈ کے لئے دس ملین کاعطیہ

اسلام آباد: زلمی فاونڈیشن نے کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ کا چیک جمع کرادیا ہے جبکہ ہائیر گروپ کی جانب سے دو لاکھ سرجیکل ماسک حکومت پاکستان کے حوالے کردئیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو چیک پیش کیا جبکہ ہائیر گروپ کی جانب سے دو لاکھ سرجیکل ماسک بھی حکومت پاکستان کے حوالے کئے گئے۔

اس موقع پروزیراعظم نے زلمی فاونڈیشن اور جاوید آفریدی کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ اس مشکل وقت میں ہم سب مل کر ہی کورونا وائرس کے خلاف کامیاب ہوسکتے ہیں،جبکہ پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ حکومت اور عوام مل کرمشترکہ کوششوں سے کورونا وائرس کو شکست دے سکتے ہیں، جاوید آفریدی نے اپیل کی کہ تمام مخیر حضرات وزیراعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں دل کھول کرعطیات دیں۔

مزیدخبریں