پی آئی اے کی انٹرنیشنل فلائٹ سروس جزوی طور پربحال

پی آئی اے کی انٹرنیشنل سروس جزوی طور پربحال ہوگئی ،خصوصی پرواز لاہورسے600 کراچی سے 504مسافروں کو لیکر ٹورنٹو روانہ ہو گئی،واپسی پر خالی آئے گی،جمعہ کوایک اور پرواز کراچی سے ٹورنٹوجائے گئی بکنگ شروع کردی گئی ،پرواز پر پرانی متاثرہ بکنگ کے ساتھ ساتھ نئی بکنگ بھی لی جائے گی، مسافروں کی جامع سکریننگ اور ان کے سامان کو ڈس انفیکشن کیا گیا،حکومت کی طرف سے اجازت کے بعد سروس شروع کی گئی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے فلائیٹ آپریشن جزوی بحالی کی طرف گامزن کینیڈین حکومت کی درخواست پر پی آئی اے کی دو خصوصی پروازیں ٹورنٹو روانہ 600 مسافر لاہور اور504 کراچی ائیرپورٹس سے پی آئی اے کے خصوصی طیاروں پر سوار ہوئے ۔کرچی سے پرواز پی کے 781جب کہ لاہور سے پی کے 789روانہ ہوئی ۔مسافروں کی جامع اسکریننگ اور ان کے سامان سمیت ڈس انفیکشن کی گئی دونوں پروازوں کے اوپر کئے جانے والے حفاظتی اقدامات بین الاقوامی معیار سے بہت زیادہ بڑھ کر ہیں تمام مسافروں سکرینگ اور ڈس انفیکشن پی ائی اے عملے نے بہت مستعدی سے کی ۔پروازوں کی مانیٹرنگ کیلئے پی آئی اے کی اعلی انتظامیہ خود ائیر پورٹ پر موجود تھی ۔پی آئی اے کی دونوں خصوصی پروازوں کو گزشتہ روز اڑان کے لیے اجازت ملی، کینیڈا سے دونوں پروازیں خالی آئیں گی،دیگر پروازوں کی بکنگ کیلئے پی آئی اے کے دفاتر اور کال سنٹر سے مسلسل رابطے میں رہیں ,کرونا احتیاط کے تناظر میں لوگ ان لائن بکنگ اور ٹکٹنگ کو ترجیح دیں تاکہ ہجوم سے بچا جا سکے, ان لائن بکنگ کیلئے پی آئی اے کی ویب سائٹ www.piac.com.pk وزٹ کریں یا کال سنٹر سے رابطہ کریں۔اس کے ساتھ  پہلی پرواز کراچی ٹورونٹو پی کے 783 کے بکنگ شروع  ہوگئی ہے ,پرواز پر پرانی متاثرہ بکنگ کے ساتھ ساتھ نئی بکنگ بھی لی جائے گی ,پرواز پی کے 783 جمعہ 3 اپریل کو کراچی روانہ ہوگی, پرواز پی کے 789 جمعہ 3 اپریل کو ٹورنٹو سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگی ۔مسافروں سے التماس ہے کہ مزید معلومات، بکنگ  کی تبدیلی یا ٹکٹوں کے حصول کیلئے پی آئی اے بکنگ آفس، ویب سائٹ یا کال سنٹر سے فوری رابطہ کریں۔

ای پیپر دی نیشن