اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان دفتر خارجہ نے امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی انسانی حقوق رپورٹ پر ردعمل میں کہا ہے کہ پاکستان بین الاقوامی ذمے داریوں کے مطابق انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔ قانون سازی انتظامی اور پالیسی اقدامات کے ساتھ ادارہ جاتی اصلاحات متعارف کرائی گئیں۔ امریکی رپورٹ بھارتی غیر قانونی قبضے والے کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کی عکاس ہے۔ عالمی برادری کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لے۔