لاہور( کامرس رپورٹر )لیگل لاء فرم کے چیف ایگزیکٹورانا دلاور علی نے کہا ہے کہ نوائے وقت ہمارے استاد ہیں‘ ہم زمانہ طالب علمی میں نوائے وقت کی نہ صرف ایک ایک خبر پڑھتے تھے بلکہ اشتہارات بھی پڑھ لیتے تھے‘ مجید نظامی صحافت کے علمبردار تھے۔ انکا نام صحافت کے فلک پر تا قیامت چمکتا رہے گا ۔انہوں نے روزنامہ نوائے وقت کی81ویں سالگرہ کے موقع پر اظہار یکجہتی کرتے ہوئے81 پونڈ وزنی کیک نوائے وقت بلڈنگ لا کر صحافیوں کے ہمراہ کاٹ کر اظہار یکجہتی کیا ۔81 پونڈ وزنی کیک نوائے وقت کی سالگرہ کیلئے خصوصی طور پر تیار کروایا گیا۔ اس موقع پر مارکیٹنگ ڈائریکٹر نوائے وقت گروپ بلال محمود‘ ڈائریکٹر فنانس عماد صدیقی‘ اقبال شریف نظامی‘ عثمان مسعود‘ چوہدری نذیر احمد شیخ‘ عابد محسن نقوی‘ فرحان میر‘ میڈم عطیہ‘ خاور سندھو اور فیصل ادریس بٹ بھی شریک ہوئے۔