پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے امتحانات طلبا کی کم سے کم عمرمیں دو ماہ کی رعایت

اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی نظامت تعلیمات (ایف ڈی ای)نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے مرکزی سالانہ امتحانات میں شرکت کے لیے طلبا کی کم سے کم عمرمیں دو ماہ کی رعایت دے دی، پانچویں جماعت کے امتحانات کے لیے کم سے کم عمر 9سال 8ماہ سے کم کرکے 9سال6ماہ جبکہ آٹھویں جماعت کے امتحانات کے لیے کم سے کم عمر کی حد12سال8ماہ سے کم کرکے 12سال6ماہ کردی ہے۔عمرکی کم سے کم حد زیادہ مقرر کرنے سے سینکڑوں بچے امتحانات میں بیٹھے سے محروم کردینے کی ’’نوائے وقت‘‘ نے جمعرات کو شائع کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن