اسلام آباد ( خبرنگار خصوصی) وفاقی حکومت نے گریڈ انیس سے اکیس کے تین افسران کو تبدیل کر دیا۔ گریڈ اکیس کے طارق رشید کو ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاسنگ اتھارٹی تعینات کر دیا گیا۔ طارق رشید کی تعیناتی 3 سال کیلئے کی گئی ہے۔ اس سے قبل طارق رشید سی ای او پاکستان ہاسنگ اتھارٹی تعینات تھے۔ وزارت داخلہ میں تعینات انفارمیشن گروپ کے ڈائریکٹر جنرل میڈیا ظفریاب خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، گریڈ 19 کے ظفریاب خان کو تین سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر ڈائریکٹر متبادل توانائی ڈویلپمننٹ بورڈ تعینات کر دیا گیا۔ حکومت نے گریڈ 20 کے سید سیدین رضا زیدی کو ڈی جی پورٹس اینڈ شپنگ کراچی تعینات کر دیا۔ سید سیدین رضا زیدی کراچی میں کمشنر ان لینڈ ریونیو تعینات تھے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تعیناتیوں کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے۔