سوات میں صحت کی سہولیات کی  فراہمی سے متعلق کیس،سڈل  گالف کلب انتظامیہ کو نوٹس جاری

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ نے سوات میں صحت کی سہولیات کی فراہمی سے متعلق کیس میں سڈل گالف کلب انتظامیہ کو نوٹس جاری کر دیاسوات میں صحت کی سہولیات کی فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربرا ہی میں بینچ نے کی دوران سماعت ایڈوکیٹ جنرل کے پی کے شمائل بٹ نے موقف اپنایا کہ سوات میں بچوں کاہسپتال، ریسکیو سنٹر قائم کرنا چاہتے ہیں، تاہم سڈل گالف کلب صحت اور تعلیم کے منصوبوں میں رکاوٹ ہے، ٹوٹل962 کنال میں سے گالف کلب کے پاس 507 کنال ہے، ہسپتال، ریسکیو سینٹر اور انجینئرنگ یونیورسٹی کیمپس کیلئے 142 کنال زمین چاہیے گالف کلب کے ممبران کی تعداد 50 سے بھی کم ہے، ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے کہا گالف صرف مخصوص افراد کھیلتے ہیں یہ عوامی کھیل نہیں، گالف کو کرکٹ اور ہاکی کی طرح پرموٹ نہیں کیا جا سکتا، گالف کلب کے زیر استعمال زمین بھی سرکاری ہے، جس کے بعد عدالت نے استدعا کی گئی کہ پشاور ہائیکورٹ کا منصوبوں کا فیصلہ معطل کیا جائے جس پر جسٹس مشیر عالم نے استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا فیصلہ معطل نہیں کر رہے دس دن میں سن کر فیصلہ کردینگے جس کے بعد عدالت نے سڈل گالف کلب انتظامیہ کو نوٹس جاری کر تے ہوئے گالف کورس کی انتظامیہ سے 10 دن میں جواب مانگ لیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...