اسلام آباد(نا مہ نگار)اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی رہنما فرزانہ راجہ و دیگر کے خلاف بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کرپشن کے ریفرنس میں شریک ملزمان پر فرد جرم عائد کر نے کی تاریخ21اپریل مقرر کر دی ہے،کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے کی،ملزمان کی عدم حاضری پر عدالت نے اظہار برہمی کیااور ہدایت کی کہ تمام ملزمان عدالت میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں،ملزمان کی عدم موجودگی کے باعث سماعت میں ساڑھے دس بجے تک کا وقفہ کر دیا گیاوقفے کے بعد سماعت کا دوبارہ آغازہوا تو عدالت نے ریفرنس میں شریک ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقرر کر دی،21اپریل کو ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔