سندھ ہائیکورٹ: روسی کرونا ویکسین سپوٹنک فائیو کے فروخت کی اجازت

کراچی (نوائے وقت رپورٹ)سندھ ہائیکورٹ نے نجی کمپنی کی جانب سے روس سے منگوائی گئی کرونا سے بچاؤ کی ویکسین اسپوٹنک فائیو کی فروخت کی اجازت دے دی۔نجی کمپنی کی جانب سے روس سے منگوائی گئی کرونا ویکسین اسپوٹنک فائیو کی فروخت سے متعلق کیس کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔نجی کمپنی نے وکیل کا کہنا تھا کہ ہمارا جب ویکسین خریدنے کا معاہدہ ہوا تھا تو اس وقت بھی ویکسین کی قیمت طے شدہ نہیں تھی۔وکیل نجی کمپنی نے عدالت کو یقین دہانی کروائی کہ ویکسین کی مارکیٹ میں قیمت سے متعلق تفصیلات رضا کارانہ طور پر پیش کر دیں گے۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کرونا وبا کی اس صورتحال پر قابو پانے کے لیے سب متفق ہیں، اس مرحلے پر کورونا ویکسین کی فروخت روکنا مفاد عامہ کے خلاف ہے، ویکسین جتنی جلدی لوگوں کو لگ سکتی ہے لگ جائے، ایسی صورتحال میں ویکسی نیشن روکنا مناسب نہیں ہے۔سندھ ہائیکورٹ نے نجی کمپنی کی جانب سے درآمد کی گئی کورونا ویکسین مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ ویکسین کی قیمت سے متعلق دائر درخواست پر سماعت جاری رہے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...