اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)غیر ملکی پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات سے متعلق الیکشن کمیشن سکروٹنی کمیٹی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کو مسلم لیگ نون کا ریکارڈ دینے کی درخواست مسترد کر دی۔مسلم لیگ نون کے غیر ملکی پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات سے متعلق الیکشن کمیشن سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا،کمیٹی نے پی ٹی آئی کو نون لیگ کا ریکارڈ دینے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔کمیٹی نے پی ٹی آئی کو جواب میں کہا ہے کہ تمام جماعتوں کی فنڈنگ کی تحقیقات ایک ہی پیمانے پر کی جائیں گی۔واضح رہے کہ اسکروٹنی اجلاس میں درخواست گزار فرخ حبیب اور نون لیگ کے وکیل جہانگیرجدون پیش ہوئے جبکہ سربراہ اسکروٹنی کمیٹی ڈی جی لا سپریم کورٹ میں مصروفیت پر اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔گزشتہ سماعت پرمسلم لیگ نون نے اپنے اکاونٹس کی تفصیلات پی ٹی آئی کو دینے کی مخالفت کی تھی۔
غیر ملکی پارٹی فنڈنگ تحقیقات،مسلم لیگ (ن) کا ریکارڈ دینے کی درخواست مسترد
Apr 02, 2021