کنری(نامہ نگار) کنری کے نواح میں درگاہ مصری شاہ کے سامنے فصلوں میں مویشی چھوڑنے سے منع کرنے پر چرواہے کا زمیندار چوہدری اکرم آرائیں کے بیٹے پر کلہاڑی سے حملہ کرنے کی کوشش کے دوران فائرنگ سے چرواہا مولا بخش عرف راجہ ولد منوں نوہانی شدید زخمی ہو گیا جس کو زخمی حالت میں تعلقہ اسپتال کنری لایا گیا جہاں طبی امداد دینے کے بعد زخمی کو تشویشناک حالت میں حیدر آباد ریفر کر دیا گیا زمیندار کا کہنا ہیکہ زخمی ودیگر روزانہ ان کی فصلوں میں مویشی چھوڑ کر ان کا نقصان کر رہیتھیکئی بار منع کرنے پر کلہاڑیاں لا کر لڑنے آجاتے تھے ان لوگوں نے ہماری ناک میں دم کر رکھا ہے تاحال نہ تو کوئی مقدمہ درج ہو سکا ۔