جام نوازعلی(نامہ نگار) تحصیل جام نوازعلی کے نواحی گائوں رشیدخان مری کے رہائشی نور احمد خاصخیلی کو ورثہ کے مطابق دو روز قبل ڈکیتی کے شک میں پوچھ گچھ کیلئے ایس ایچ اوسٹی ٹنڈوآدم طفیل احمد بھٹو نے بلواکر اسے لاک اپ کردیاگیا اور رہائی کے بدلے دولاکھ روپے بھتہ طلب کیاگیا بھتہ نہ دینے پر نور احمد خاصخیلی کو رات گئے دیر سے ٹنڈوآدم کے علاقے لنجوانی موڑ پر جعلی پولیس مقابلے میں ہاف فرائی کردیا جسکے خلاف مسمات ختیجاں خاصخیلی، نظر محمد خاصخیلی، جان محمد خاصخیلی، منٹھار خاصخیلی، فیاز علی خاصخیلی نے بیرانی تھانے کی حدود درگاہ بسم اللہ شاہ کے پاس مین روڈ بلاک کرکے دھرنا دیا اور احتجاجی مظاہرہ کیا اور ٹائر نذر آتش کے کیئے گئے مین روڈ بند کردی۔