اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانییز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان سے ہنرمند افرادی قوت کے تربیتی پروگراموں پر عملدرآمد سے کثیر تعداد میں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع حاصل ہوں گے جس سے ملک میں زرمبادلہ کے حصول میں مدد ملنے کے ساتھ ساتھ بیروزگار افراد معاشی طور پر بحال ہو کر خود کفیل ہو سکیں گے انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن اور پنجاب کے تربیتی ادارے ٹیوٹا کے مابین مفاہمت کی ایک یاداشت پر دستخط کی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی زلفی بخاری نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا یہ خواب اب شرمندہ تعبیر ہو رہا ہے کہ پاکستان کے جنت نظیر سیاحتی مقامات پوری دنیا کی توجہ کا مرکز ہوں گے اور پاکستان میں سیاحوں کی آمد کے ساتھ ساتھ بیرون ممالک میں ہنرمند پاکستانیوں کو روزگار بھی حاصل ہوگا، زلفی بخاری نے بتایا کہ ٹیوٹا کے ادارے سے فنی مہارت حاصل کرنے والے اور پاکستانی فرضی قوت کے لیے دنیا بھر میں ملازمتوں کے در کھلے جائیں گے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا یہی ویڑن ہے کہ غربت بے روزگاری پسماندگی کا خاتمہ ہو ملک ترقی کرے اور پاکستان کے عوام معاشی طور پر خوشحال ہوںانہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لئے وزارت اوورسیز اور سیاحت کے ادارے ہمہ وقت کوشاں ہیں اور پھر اداروں کی کارکردگی میں نمایاں اضافہ کرنے کے لئے انقلابی اصلاحات پر عملدرآمد کیا جارہا ہے جن کے مثبت نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔
غربت ،بیروزگاری،پسماندگی کا خاتمہ وزیر اعظم کی ترجیح ، زلفی بخاری
Apr 02, 2021