سکریمنٹو (نیٹ نیوز) امریکی ریاست کیلی فورنیا میں جنونی شخص نے بزنس کمپلیکس میں اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں بچے سمیت چار افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ واقعہ شہر اورنج کے بزنس کمپلیکس میں پیش آیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق عمارت کی دوسری منزل پر نعشیں دیکھی گئیں۔ پولیس کی فائرنگ سے مبینہ حملہ آور زخمی ہو گیا جسے حراست میں لے لیا گیا۔
کیلیفورنیا: جنونی کی بزنس کمپلیکس میں فائرنگ‘ بچے سمیت 4 ہلاک
Apr 02, 2021