کراچی (نیوزرپورٹر) عتیق علی ہاشمی کی ہداہت میں ’’ڈی جے والے بابو ‘‘کا پیروڈی سونگ ’’مچھلی والے بابو ‘‘سوشل میڈیا پر وائرل۔2 دن میں 40 ہزار سے زائد شیئر جبکہ 40 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا۔تفصیلات کے مطابق مشہور ریپ سونگ ’’ڈی جے والے بابو ‘‘کی پیروڈی پر عتیق علی ہاشمی کی ہدایت میں بنایا جانے والا ’’مچھلی والے بابو مجھے مچھلی تو کھلا ‘‘سوشل میڈیا سائٹ فیس بک پر اپ لوڈ ہونے کے 48 گھنٹوں میں 40 ہزار سے زائد شیئر کیا گیا جبکہ اس کو دیکھ کو لطف اندوز ہونے والوں کی تعداد 40 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ گانے کے ہدایت کار عتیق علی نے بتایا کہ سوشل میڈیا کے لئے اب تک چار ڈراموں کی ہدایت دے چکا ہوں گانے کی ہدایت کا یہ پہلا تجربہ تھا جو اللہ کے فضل سے کامیاب رہا انہوں نے کہا کہ گانے کی اتنی مقبولیت کا اندازہ بالکل نہیں تھا اس کی کامیابی پوری ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے اس گانے کو سدرہ خانی اور محمد وقاص نے گایا ہے جبکہ میڈیا سلوشن پلس نے پیشکش کی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جلد ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ’’سنگترہ ‘‘اور ’’ڈڈ یو مس می ‘‘کے نام سے دو ڈرامے پیش کریں گے جبکہ ایک مشہور قوالی کی پیروڈی بھی اپنے سوشل میڈیا پر پیش کرنے والے ہیں۔
پیروڈی سونگ‘’’مچھلی والے بابو‘‘ سوشل میڈیا پر وائرل، 48گھنٹوں میں 40لاکھ سے زائد لوگوں نے دیکھا
Apr 02, 2021