لندن (این این آئی)ایک سو اکیس سال قبل ملکہ برطانیہ کی جانب سے جنوبی افریقہ میں لڑنے والے فوجی کو بھیجی جانے والی چاکلیٹ بار اسی حالت میں ملی ہے۔برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ چوکلیٹ بوئر جنگ لڑنے والے ایک فوجی سر ہنری ایڈورڈ پاسٹن کو بھجوائی گئی جو ان کے ہیلمٹ سے ملی ہے۔یہ چاکلیٹ مشرقی انگلینڈ کے علاقے نورفوک میں 500 سال پرانے آکسبرگ ہال میں ان کے آبائی گھر میں موجود تھی۔
ملکہ وکٹوریہ کی 121 سال قبل فوجی کو بھیجی گئی چاکلیٹ مل گئی
Apr 02, 2021