وہاڑی (خبر نگار)ڈپٹی کمشنر وہاڑی مبین الہی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس پر قابو پانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں.ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی میں اسٹیٹ آف دی آرٹ کورو نا ٹریٹمنٹ سنٹر بنایا جائے جس میں فوری طور پر 50 بیڈز لگائے جائیں گے کرونا کے مریضوں کو اعلیٰ معیار کی طبی سہولیات فراہم کی جائیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار کیمپ آفس سے بذ ریعہ ویڈیو لنک کرونا کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے مزید کہا کہ کرونا کی تیسری لہر پر قابو پانے کیلئے تمام محکمے مل کر باہمی کوارڈنیشن سے کام کریں کرونا ویکسی نیشن سنٹرز میں سائنو فارم ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔