فیس بک نے ٹرمپ کے  انٹرویو کی ویڈیو ہٹادی

Apr 02, 2021

نیویارک (نیٹ نیوز) سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے ٹرمپ کی بہو کے پیج سے سابق صدر کی ویڈیو ہٹادی۔ فیس بک کے ترجمان نے ٹرمپ کی بہو کے فیس بک پیج سے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک انٹرویو کی ویڈیو ہٹانے کی تصدیق کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر ٹرمپ کے بیٹے ایرک کی اہلیہ لارا ٹرمپ نے حال ہی میں امریکی نشریاتی ادارے میں شمولیت اختیار کی ہے اور انہوں نے ایک آن لائن شو میں سابق صدر اور اپنے سسر ڈونلڈ ٹرمپ کا انٹرویو کیا تھا جسے انہوں نے اپنے فیس بک پیج پر پروموٹ کیا جسے فیس بک نے ہٹادیا۔

مزیدخبریں