آوارہ کتوں کا بکریوں  پر حملہ ایک ہلاک 

کوٹ اسلام (نامہ نگار) نواحی موضع حویلی کورنگاکے رہائشی فلک شیر مچڑ کے مال مویشیوں پر گزشتہ رات تین آوارہ کتوں نے حملہ کردیاجس سے ایک بکرا ہلاک ہو گیا جبکہ ایک بکری کے کان کھا گئے  فلک شیر نے بتایا کہ میرے گھر پہلے بھی آوارہ کتوں نے حملہ کیا تھایہ آوارہ کتے مقامی کمہار اور نوناری برادری کے ہیں جو آئے روز گروہ کی شکل میں لوگوں کا نقصان کرتے ہیں۔فلک شیر نے حکام سے کتوں کی تلفی اور ان کے مالکان سے نقصان دلوانے کی اپیل کی ہے۔         

ای پیپر دی نیشن