مظفر گڑھ میں یو نیورسٹی بنانے بارے درخواست پرچیف سیکر ٹر ی پنجاب کو ایک ماہ میں فیصلہ کر نے کا حکم

ملتان(سپیشل رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جج مسٹر جسٹس مزمل اختر شبیر نے مظفر گڑھ میں یونیورسٹی نہ بنانے سے متعلق درخواست چیف سیکرٹری پنجاب کو بھجواتے ہوئے ایک ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں عدالت عالیہ میں خیر محمد بدھ نے درخواست دی کہ مظفر گڑھ ایک وسیع آبادی پر مشتمل ضلع ہے لیکن 45 لاکھ کی اس آبادی میں موجود نوجوان طلبہ کے لئے اعلیٰ تعلیمی ادارا موجود نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن