ریکوری اورترقیاتی منصوبو ں پر کام کی رفتار تیز کرنے کا حکم

ملتان( خبرنگار خصوصی)منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصر اقبال نے کہا کہ ہم بہتر حکمت عملی اور منصوبہ بندی سے شہریوں کی بہتر سے بہتر خدمت کر سکتے ہیںپبلک سروس ڈیلیوری کے معیار کو مزید بہتر کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے  کیمپ آفس سے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر  مشتاق احمد خان, ڈائریکٹر ورکس شہزاد منیر سمیت شعبہ سیوریج اور واٹر سپلائی کے تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز و دیگر افسران کو اپنی اپنی حدود میں  جاری  ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ اور کام کی رفتار تیز کر نے کا حکم دیا انہوں ڈائریکٹر ریکوری بلال رؤف سمیت تمام ریکوری افسران کو ریکوری میں اضافے کے لیے ہنگامی اقدامات کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن