راولپنڈی کو کلین اینڈ گرین سٹی بنانامیری اولین ترجیح ہے، اجمل صابر راجہ

Apr 02, 2021

راولپنڈی(جنرل رپورٹر )چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کرنل (ر) اجمل صابر راجہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے کلین اینڈ گرین پاکستان ویژن کے مطابق راولپنڈی کو کلین اینڈ گرین سٹی بنانامیری اولین ترجیح ہے،راولپنڈی اور اسکی تحصیلوں میں صفائی ستھرائی کا نظام مزید بہتر بنائینگے، راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا آپریشن اور مانیٹرنگ نظام بہترین ہے، ورکرز کی حاضری کیلئے بائیو میٹرک اور آئرس نظام کو سراہا۔،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ہیڈآفس میں تعارفی اجلاس اور بریفنگ کے موقع پر خطاب کر تے ہوئے کیا،ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظور تارڑ نے سٹاف کاتعارف کرانے کے بعد راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ورکنگ پر تفصیلی بریفنگ دی ۔

مزیدخبریں