ڈی جی نیب کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت‘ مزید کارروائی کیلئے 8 اپریل تک ملتوی

Apr 02, 2021

ملتان (سپیشل رپورٹر) احتساب عدالت ملتان نے ڈی جی نیب کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت مزید کارروائی کے لیے 8 اپریل تک ملتوی کردی ہے۔ نیب کی جانب سے مقبوضہ گاڑیوں کا کرایہ جمع کرایا جانا تھا تاہم سرکاری وکیل کی استدعا پر سماعت ملتوی کردی گئی۔بتایا گیا ہے کہ نیب حکام نے احتساب عدالت کے حکم کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا جس پر عدالت عالیہ نے بھی اظہار برہمی کیا تھا کہ نیب نے احتساب عدالت کے حکم کی تعمیل کئے بغیر ہائیکورٹ سے رجوع کیوں کیا۔ یاد رہے کہ نیب  عدالت نے علی ایسوسی ایٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر و ملزم شیخ شاہد جمال کی دو گاڑیاں واپس نہ کرنے پر ڈی جی نیب کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔ 

مزیدخبریں