وہاڑی : پٹواریوں کی خالی آسامیاں سیاسی بنیادوں پر پر کرنے کا پلان

   چوک میتلا (نامہ نگار)  ضلع وہاڑی سمیت پنجاب میں محکمہ رونیو ڈیپارٹمنٹ میں پٹواری کی بھرتی کا معاملہ ، وزیراعظم عمران کے ویزن کی دھجیاں اُڑانے کی تیاری پٹواریوں کی تمام خالی آسامیاں سیاسی بنیادوں پر بھرتی کر نے کا پلان مکمل ضلعی انتظامیہ اور منتخب اراکین اسمبلی میں معاملات طے پاگئے چند ہر اسسٹنٹ کمشنر کو چند آسامیاں مرضی کے مطابق پر کرنے کی بھی کھلی چھوٹ اہل اور میرٹ پر پورا اُترنے والے ہزاروں اُمیدواروں میں مایوسی پھیل گئی  تحصیل میلسی کے رکن قومی اسمبلی اورنگزیب خان کھچی اور علی رضا خان خاکوانی کے پاس بھی چہیتے ووٹرز کی جانب سے نام فائنل کروائے گئے ہیں جس پر میرٹ پر اُترنے والے ہزاروں اُمیدواروں میں شدید مایوسی پھیل گئی ہے اُمیدواروں محمدنعمان ، ادریس ، نعیم ، ذیشان ، محمد سعید ، شریف احمد سمیت دیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوئے چیف جسٹس، وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر نوٹس لیا جائے اور میرٹ پر بھرتی کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...