لودھراں ( خبر نگار،نامہ نگار ) ضلع بھر میں گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خاتمہ کیلئے اقدامات تیز۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گزشتہ ماہ 606گراں فروشوں کو مجموعی طورپر9لاکھ92ہزار800روپے جرمانے عائد کیے۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 10 ہزار 500رسے زائد دوکانوں مارکیٹس اور دیگر کاروباری مراکز میں جاکر اشیائے خوردونوش کے نرخ اور کوالٹی کو چیک کیا۔ اس دوران 621خلاف ورزی پائی گئی۔