اسٹیٹ بینک کی کال سینٹرزکی بہتر ی کیلئے بینکوں کو ہدایات جاری

کراچی ( کامرس رپورٹر ) اسٹیٹ بینک نے کال سینٹروں کو بہتر بنانے کے لیے بینکوں کو جامع ہدایات جاری کردیں۔مرکزی بینک نے بینکوں کو 30 جون 2021ء تک کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ بینکوں اور صارفین کے تعلق میں کال سینٹروں کی بڑھتی ہوئی اہمیت کے پیش نظر بینکوں کے لیے ضروری ہوگیا ہے کہ صارفین کے بہتر تجربے کی خاطر اپنے کال سینٹروں کا انتظام مؤثر بنائیں۔ حال ہی میں بینک دولت پاکستان نے بینکوں میں کال سینٹروں کے انتظام کا ایک موضوعاتی جائزہ لیا۔ اس جائزے کے نتائج کی روشنی میں اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو کال سینٹروں کے انتظام کے بارے میں ضوابطی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ شکایات کے اندراج میں سہولت مہیا کرنے کے لیے تمام بینکوں کو ترغیب دی گئی ہے کہ اپنے کال سینٹروں پر ٹول فری نمبر فراہم کریں اور اس امر کو یقینی بنائیں کہ کال سینٹر نمبرز بینکوں کے دفاتر اور ویب سائٹس پر نمایاں طور پر موجود ہوں۔ بینکوں کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ وہ کال ویٹ ٹائم یعنی کسی ایجنٹ سے رابطہ قائم کرنے کا وقت جہاں تک ممکن ہو کم کرنے کے اقدامات کریں تاکہ صارفین کو زحمت نہ ہو۔ مزید یہ کہ بینک اس بات کو بھی یقینی بنائیں گے کہ کال ایجنٹ شکایت درج کرنے سے انکار نہ کریں اور تمام شکایت کنندگان کو ایک موزوں شکایت نمبر فراہم کیا جائے۔صارفین کے کوائف کی رازداری یقینی بنانے کے لیے بینک اپنے کال سینٹروں پر مناسب کنٹرولز نافذ کریں گے جن میں سی سی ٹی وی سے مسلسل نگرانی، وہاں ا?مد ورفت پر نظر  رکھنا، موبائل فون جیسے پورٹیبل آلات پر پابندی، پرنٹر اور ای میل تک منضبط رسائی شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن