مظفرگڑھ + مونڈکا (نا مہ نگار)کسی کی زمین پر قبضہ نہیں کیا بلکہ قبضہ گروپ کو بھگایا،تھانہ کوٹ ادو میں قائم جھوٹا مقدمہ جوتے کی نوک پر ،جیلیں ، ہتھکڑیاں اور جھوٹے مقدمات مجھے غریبوں کی ہمدردی سے نہیں روک سکتے ، بزدار حکومت کی سرپرستی میں حکومتی وزرا، اراکین اسمبلی کھل کر کرپشن اور سرکاری و ملکیتی اراضی پر قبضے کرنے لگے ، خدا کے سوا کسی کے آگے جھکنا نہیں سیکھا ،ہمیشہ کی طرح اوچھے ہتھکنڈوں کا مردانہ وار مقابلہ کروں گا، ان شاء اللہ فتح حق سچ کی ہوگی۔ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید احمد خان دستی نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کہتی ہے کہ ہمارے اوپر دباؤ ہے کہ اس رقبے کا قبضہ ہر صورت وزیر مملکت ڈاکٹر شبیر علی قریشی کے بھائی میاں احسن علی قریشی کو دلوانا ہے ، میں نے ڈاکٹر شبیر سے رابطہ کیا مگر ان کے نمبرز بند پائے گئے، انہوں نے کہا کہ کسی کی زمین پر قبضہ نہیں ہوا حقائق یہ ہیں کہ اقتدار کے نشہ میں مست ڈاکٹر شبیر علی قریشی کے بھائی میاں احسن نے ریونیو کے کرپٹ عملہ سے ملی بھگت کرکے غلط ونڈے وغیرہ ڈال کر اعوان برادری کے رقبے پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں جوکہ اعوان برادری نے قبضہ کی کوشش ناکام بنا دی اور اس ناکامی کا بدلہ لینے کے لیے مجھ سمیت درجنوں افراد پر جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کرکے 10 افراد کو گرفتارکر لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میں چیف جسٹس آف پاکستان سے پرزور مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ فی الفور عمران نیازی کی حکومت کو چلتا کرکے ملک کو ٹکڑے ٹکڑے ہونے سے بچائیں۔ اس موقع پر پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل انجینئر محمد خان مروت ،صمد خان دستی ، پاشا خان قلندرانی ، بلاول دستی ، ابو ظہبی ، شاہد عرف ڈی پی او، عبدالجبار دستی ودیگر موجود تھے۔