کابل (آئی این پی+ انٹرنیشنل ڈیسک) افغان صوبے ہرات میں بم دھماکے اور طالبان کے سکیورٹی فورسز پر حملوں کے نتیجے میں 6اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ گورنر وحید قتالی نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان نے پشتون زرغون، شندند اور اوبے ضلع میں سکیورٹی فورسز پر حملے کیے۔ عالمی میڈیا کے مطابق چیک پوسٹ پر حملے کے بعد انٹیلی جنس ایجنسی کے دفتر پر کار بم دھماکہ کیا گیا جس میں 4اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس چیک پوسٹ پر بم دھماکے کے نتیجے میں مزید 2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ ہلمند میں فوجی ہیلی کاپٹر گرنے سے تین فوجی ہلاک اور سات زخمی ہو گئے۔ وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا ہیلی کاپٹر ضلع نہر سراج میں تکنیکی خرابی کے باعث گرا۔ طالبان کی طرف سے نشانہ بنانے کی تردید کی گئی ہے۔
افغانستان : فوجی ہیلی کاپٹر تباہ طالبان کے حملے 9 اہلکار ہلاک متعدد زخمی
Apr 02, 2021