یل ڈی اے ون ونڈو سیل،5اپریل سے آن لائن درخواستیں وصول کی جائیں گی

Apr 02, 2021

 لاہور( خصوصی نامہ نگار  )لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ نے کروناوائرس سے پید ا ہونیوالی صورتحال کے پیش نظرہر ممکن احتیاطی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔ شہریوں کو رش سے بچانے کے لئے پانچ اپریل سے ون ونڈو سیل پرآن لائن درخواستیں جمع کراوئی جائیں گی۔ون ونڈو سیل کے اوقات کار صبح نو بجے سے دوپہر دو بجے تک ہوں گے۔ ویب سائٹ www.lda.gop.pk پر خصوصی پورٹل بنا دیا گیا۔ درخواست گزاروں کو اپوائنٹمنٹ کی اطلاع بذریعہ ایس ایم ایس دی جائے گی جو ایل ڈ ی اے آفس پہنچ کر دکھانا ہوگا۔ اپوائنٹمنٹ کے بغیر کوئی درخواست جمع نہیں ہوگی۔روزانہ210درخواستیں وصول کی جائیں گی جوکہ روزانہ کی موجودہ اوسط کے برابر ہیں۔

مزیدخبریں