سٹاک مارکیٹ میں مندا ،سرمایہ کاروں کے 46ارب روپے ڈوب گئے

کراچی (این این آئی ) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کوکاروبار ی اتار چڑھائو کے بعد مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 44500پوائنٹس سے گھٹ کر 44400پوائنٹس پر آگیا ،مندے کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 46ارب روپے ڈوب گئے جبکہ 71فیصد حصص کی قیمتیں بھی گر گئیں۔کے ایس ای100انڈیکس میں159.75پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 44587.85پوائنٹس سے کم ہو کر 44428.10پوائنٹس پر آگیا۔ جس سے سرمائے کا مجموعی حجم 78کھرب92ارب 19کروڑ90لاکھ 59ہزار577روپے سے گھٹ کر 78کھرب45ارب 48کروڑ25لاکھ 14ہزار237روپے ہو گیا۔مارکیٹ میںجمعرات کو 17اب روپے مالیت کے 31کروڑ35لاکھ 8ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو 25ارب روپے مالیت کے 44کروڑ39لاکھ4ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...