فیروزوالا( نامہ نگار) تحصیل فیروزوالہ کے جوڈیشل مجسٹریٹ عمر فاروق وڑائچ نے تھانہ فیروزوالاکے زیادتی کیس کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم بلال کو سات سال قید اور 50ہزار روپے جرمانے کا حکم سنایا۔ استغاثہ کے مطابق 28نومبر 2018کو رانا ٹائون میں ملزم بلال نے محنت کش کے 6سالہ بیٹے قیصر خاں سے زیادتی کی ۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے چالا ن عدالت میں پیش کر دیا ۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر ملزم بلال کو سات سال قید اور 50ہزا ر روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا ۔
لڑکے سے زیادتی کے مجرم کو 7سال قید‘50ہزار روپے جرمانے کی سزا
Apr 02, 2021