کاہنہ :ماسک کا بہانہ، پولیس  شہریوں کو رشوت لیکر چھوڑنے لگی

Apr 02, 2021

کاہنہ (نامہ نگار )ماسک کا بہانہ بنا کر پولیس شہری کو پکڑ کر رشوت لیکر چھوڑنے لگی ،تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بڑھتے ہوئے کرونا کیسز کے پیش نظر حکومت نے ہر شہری پر ماسک لگانے کی سخت پابندی لگا رکھی ہے لیکن پولیس نے حکومت کے احکامات کو ہوا میں اڑاتے ہوئے ماسک نہ پہننے والے شہریوں سے رشوت وصول کر کے موقع پر ہی چھوڑنے لگے۔  رشوت نہ دینے والے شہری کیخلاف مقدمات درج کئے جا رہے ہیں گزشتہ روز گجومتہ سوا کاہنہ کے رہائشی عباس کو اسکے گھر کے باہر سے مقامی پولیس نے ماسک نہ پہننے پر پکڑ کر رشوت کا مطالبہ کیا رشوت نہ ملنے پر شہری کو تھانے لے جا کر حوالات میں بند کر دیا ۔12گھنٹے رکھنے کے بعد مبینہ طور پر 2ہزار روپے رشوت لے کر چھوڑ دیا گیا ۔

مزیدخبریں