لاہور(نامہ نگار)سنٹرل پولیس آٖٖفس میں گزشتہ روز اجلاس میں ’’UNIS،یونٹ انویسٹی گیشن سپورٹ‘‘ کے قیام اور اسکے آپریشنز بارے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں آئی جی پنجاب کو انویسٹی گیشن کے پیشہ ورانہ امور کو جدید ٹیکنالوجی پر استوار کرنے کے حوالے سے جاری پروگرامز بارے بریفنگ بھی دی گئی جس پر آئی جی پنجاب نے کہاکہ پنجاب پولیس کو آپریشنل کے ساتھ انویسٹی گیشن سنٹرل فورس میں تبدیل کرنا میرا ویژن ہے جس کیلئے ترجیحی بنیادوںپر اقدامات جاری ہیں ۔