فرادی قوت سے آپریشنز اور انویسٹی گیشن ونگ کو مضبوط کیا جا رہا ہے: سی سی پی او

لاہور(نمائندہ خصوصی+نامہ نگار )سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ آپریشنز اور انویسٹی گیشن ونگ کی مجوزہ ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید افرادی قوت فراہم کرکے دونوں ونگز کو مزید مضبوط بنایاجا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بات  گزشتہ روزسی آئی اے ماڈل ٹاؤن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہی۔غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ سی آئی اے نے مارچ میں 335 مقدمات کے چالان پیش کئے اور چھ کروڑ اسی لاکھ روپے مالیت کی ریکوری کی  اور بھاری اسلحہ برآمد کیا۔  علاوہ ازیں سربراہ لاہور پولیس  نے بتایا کہ شہریوں کی زندگی اور صحت سب سے مقدم ہیں۔کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی اور ماسک نہ پہننے پر شہر کے مختلف تھانوں میں مجموعی طور پر 845مقدمات درج کر لئے ہیں۔قبل ازیں غلام محمود ڈوگر سے آل پاکستان سمال ٹریڈرز نے کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔

چوہدری سلطان، مہر شرافت، انجینئر نذیر احمد نے شرکت کی ۔ سربراہ لاہور پولیس نے تاجر برادری کے مسائل سنے اور تاجر برادری کے مسائل کے حل کیلئے فوری احکامات جاری کئے۔تاجر برادری نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے بدمعاشوں اور قبضہ گروپوں کیخلاف کارروائیوں پر اظہارِ تشکر کیا۔

ای پیپر دی نیشن