خاونداورسسرالیوں کو ہراساں کیا‘جنوبی افریقن خاتون پولیس کیخلاف عدالت پہنچ گئی

لاہور( اپنے نامہ نگارسے) جنوبی افریقہ کی شہریت رکھنے والی خاتون نے ہراساں کرنے پر گڑھی شاہو پولیس کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، عدالت نے سی سی پی او لاہور سمیت دیگر فریقین سے رپورٹ طلب کرلی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے جنوبی افریقہ کی شہریت رکھنے والی خاتون نظمیرہ احمد کی درخواست پر سماعت کی۔خاتون نے موقف اختیار کیا کہ اس کی عبدالرحمان نامی پاکستانی سے شادی ہوئی۔خاوند نے جنوبی افریقہ میں منشیات فروش مافیا کو گرفتار کرانے میں ایف بی آئی، یو ایس اے اور افریقی پولیس کی مدد کی۔ افریقہ میں ملزموں کی گرفتاری کیلئے ان کے سر کی قیمت بھی مقرر تھی۔افریقہ میں ملزموں کی گرفتاری کے بعد پاکستان میں میرے خاوند اور سسرالیوں کو پولیس ہراساں کرنے لگی۔ گڑھی شاہو پولیس نے 9  مارچ کو ہمارے گھر ریڈ کیا اور ہراساں کیا۔ خاتون کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت پولیس کو درخواست گزاراور اس کے خاندان کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دے۔ 

ای پیپر دی نیشن