وزیر مملکت کے رقبہ پر قبضہ کا الزام‘ جمشید دستی سمیت 59 افراد کیخلاف مقدمہ

Apr 02, 2021

کوٹ ادو (خبر نگار) وزیر مملکت کے رقبہ پر قبضہ کی کوشش، چیئرمین عوامی راج پارٹی جمشید دستی سمیت 13 نامزد45 نامعلوم کے خلاف منیجر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا، ایف آئی آر کے مطابق جمشید دستی نے قبضہ گروپ کی پشت پناہی کرتے ہوئے اپنے نگرانی میں قبضہ کرنے کی کوشش کی، اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ موضع شادی خان منڈا میں وزیر مملکت ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی کی وراثتی اراضی 200کنال زرعی رقبہ جہاں پر وزیر مملکت ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی کا منیجر نذیر احمد سہو اس کی دیکھ بھال کرتا تھا۔،مذکورہ رقبہ پر اعوان برادری کے جمیل اعوان گزشتہ سے پیوستہ شب پاکستان عوامی راج پارٹی کے چیئرمین جمشید احمد دستی کو بلا کر اپنے دیگر ساتھیوں عبدالعزیز کلاسرہ،غلام محی الدین اعوان،عبدالمجید کلاسرہ،محمد کامران کلاسرہ،محمد رمضان اعوان، اسماعیل گشکوری، لعل محمدآرائیں،رفیق کلاسرہ،عبدالمجیداعوان، محمد جاوید اعوان اور عبدالمجید اعوان سے مل کر قبضہ کی کوشش کی اور وہاں پر تعمیرات شروع کر دی، رقبہ کے منیجر نذیراحمد سہوکی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مزیدخبریں