اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) غیر سرکاری ادارے فافن نے پاکستان میں کرونا سے متعلق اپنی پانچویوں مانیٹرنگ رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کرونا کی تیسری شدید لہر میں داخل ہو چکا ہے۔ کرونا پر قابو پانے کیلئے پارلیمانی نگرانی کو بہتر بنایا جائے۔ ٹیسٹ اور ویکسی نیشن کو وسعت دینے کیلئے پائیدار بنیادوں پر کام کیا جائے۔ کرونا کی تیسری لہر میں لاپرواہی کے باعث مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ قانون سازوں نے ویکسین کی خریداری اور ویکسی نیشن پلان پر سوالات اٹھائے۔ اس کے باوجود اعلیٰ ترین فورم پر کوئی اہم فیصلہ نہیں لیا گیا۔ فروری کے پہلے ہفتہ میں کرونا کے پھیلائو کی شرح 3.6 فیصد تھی۔
کرونا تیسری لہر شدید‘ لاپرواہی سے اضافہ ہوا‘ ویکسی نیشن مہم سست: فافن
Apr 02, 2021